Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

طویل القامت نصیر سومرو کی حالت اچانک بگڑگئی

کراچی کے نجی اسپتال میں داخل، بھانجے کی اپیل پر صوبائی وزیر کی اسپتال آمد 2 لاکھ کا چیک دیا
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 08:22pm

دنیا کے طویل قامت شخص نصیر سومرو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ انہیں گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نصیر سومرو کئی سال سے سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں کے درد کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

مالی مشکلات کے باعث نصیر سومرو اپنا باضابطہ علاج کرانے سے قاصر ہیں۔ اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ متعدد اپیلوں کے باوجود ان کے علاج پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی۔

نصیر سومرو نے اپنی طویل قامت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

پاکستان کے اس طویل قامت سپوت کے بھانجے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ماموں کے مکمل علاج کے انتظامات کیے جائیں۔

ںصیر سومرو کے بھانے کی اپیل پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات اور آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کی نجی ہسپتال پہنچے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے طویل قدامت شخص نصیر سومرو کی عیادت کی اور گُلدستہ دیا۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے نصیر سومرو کی صحت سے متعلق تفصیلات لی۔ صوبائی وزیر نے طویل قدامت کے مالک نصیر سومرو کو دو لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔