Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان اسپیشل: آج افطارکا مزہ ’چکن اسموکی کونز‘ کے ساتھ دوبالا کریں

ذائقے میں منفرد اور لذیذ ترکیب دستر خوان کی زینت بڑھا دے گی
شائع 14 مارچ 2024 12:37pm

رمضان دسترخوان کو منفرد پکوانوں سے سجانے کی خواہشمند خواتین نت نئی تراکیب کی متلاشہ رہتی ہیں جنہیں تیار کر کے وہ اہل خانہ سے داد پاسکیں۔

چکن اسموکی کونز بھی ایک ایسی ہی نفرد اورذائقہ دارترکیب ہے جو آپ کو روایتی سمودے ، پکوڑے بُھلا دے گی۔

تو آج ہی افطاری کے مینو میں یہ ڈش شامل کریں اور اپنے سگھڑاپے کی دھاک بٹھائیں۔

اجزاء (فِلنگ کے لیے )

تیل ، ایک کھانے کاچمچ یا حسب ضرورت ۔ ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ۔ لہسن ادرک پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ ۔ درمیانی ہری مرچ ، دوعدد باریک کٹی ہوئی۔

چکن بون لیس ، 250 گرام ۔ پیاز ، دوعدد چھوٹی کٹی ہوئی ۔ گاجر ، ایک عدد کٹی ہوئی ۔ شملہ مرچ ایک عدد کٹی ہوئی ۔ کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ ۔ ہلدی ،ایک چٹکی ۔ کٹی لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ۔ نمک ، حسب ذائقہ۔ کیچپ ،ایک کھانے کا چمچ ۔ چیز آدھا کپ ۔ مایونیز ، آدھا کپ ۔

میدہ: پیسٹ بنانے کے لیے سویوں کاچورا: حسب ضرورت

کون کی پٹیاں ، ایک پاؤ۔

ترکیب

ایک فرائی پین میں تیل کو ہلکا گرم کرلیں ۔ثابت سفید زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں ۔

اب اس میں لہسن ادرک پیسٹ اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال دیں اور جب خوشبو آنے لگے تو بون لیس چکن کی بوٹیاں بھی ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں ،جب تک کہ چکن کا رنگ نہ بدل جائے ۔

پیاز ، گاجر ، شملہ مرچ ڈال کر دو منٹ تک بھون لیں ۔ نمک ، کالی مرچ ،کٹی ہوئی لال مرچ ،ہلدی اور کیچپ ڈال کر دو منٹ کے لئے مزید پکائیں ۔ پھر چولہا بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔

مکسچر میں چیزاور مایونیز کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

ایک پیالے میں میدہ لے کے پانی کی مدد سے ہلکا پتلا پیسٹ بنالیں۔

اب اس فِلنگ کو کون کی پٹیوں میں بھر کر پہلے میدہ کے پیسٹ میں ڈبوئیں اور پھر اوپری حصے پرسویاں چپکا لیں۔ اس طرح سے تمام کون بنالیں ۔

ایک فرائی پین میں تیل ڈال کرگرم کرلیں اور ایک ایک کون ڈال کر انہیں ڈیپ فرائی کر لیں ۔

براؤن ہونے پر نکالیں اور مزیدار کون کو کیچپ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں ۔

دسترخوان

Women

انٹرٹینمنٹ

Ramadan recipes