Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں سمندری لہریں روکنے کیلئے بنایا گیا ٹیلہ 72 گھنٹے میں بہہ گیا

15 ہزار میٹرک ٹن ریت لائی گئی، میساچوسیٹس کے مالدار افراد مکانات بچانے کیلئے 5 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔
شائع 14 مارچ 2024 11:06am

امریکا میں ایک شہر کے مکانات کو بچانے کے لیے تعمیر کیا جانے والا ریتیلا ٹیلہ 72 گھنٹے میں سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے قصبے سالزبری کے سیکڑوں افراد نے مل کر اپنے مکانات کو سمندر برد ہونے سے بچانے کے لیے 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے 15 ہزار میٹرک ٹن ریت خرید کر ٹیلہ بنایا۔

خیال کیا جارہا تھا کہ یہ ٹیلہ سمندر کی لہروں سے مکانات کو بچانے میں کامیاب رہے گا مگر پورا کا پورا ٹیلہ 72 گھنٹے میں سمندر برد ہوگیا۔

یہ ٹیلہ ساحل پر واقع شاندار مکانات کے انتہائی مالدار مالکان نے مل کر بنایا تھا۔ اب وہ اپنی ’سرمایہ کاری‘ کے ڈوبنے کا ماتم کر رہے ہیں۔

ریت کا ٹیلہ بنانے کی پشت پر ’سالزبری بیچ سٹیزن فار چینج‘ نامی رضاکار تنظیم تھی۔

US TOWN

DUNE OF SAND

PROTECTING WALL

15 MATRIC TONNE SAND