Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،1015 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس 64 ہزار 740 پوائنٹس تک جا پہنچا، آئی ایم ایف کے وفد کی آمد سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا۔
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 05:37pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد نظر آئے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج 1015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65064 پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1125 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 31 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جب کہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10.48 ارب روپے رہی۔

اس کے علاوہ آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 139 ارب روپے بڑھ کر 9246 ارب روپے رہی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز 13 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

کاروباری امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی اسلام آباد آمد سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ نئی حکومت کے لیے بھی یہ اپنے آپ کو منوانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس پر سخت شرائط کے حوالے سے دباؤ بھی ہوگا۔

pakistan stock exchange

POSITIVE TONE

IMF DELEGATION

HOPE FOR BETTER