Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ماہ رمضان میں تیزابیت اور گیس سے چٹکیوں میں آرام پائیں

دتیزمرچ مصالحوں اور تلی ہوئی اشیاٰء کی کثرت سے بھی تیزابیت اور گیس کی شکایات ہونا عام ہے۔
شائع 14 مارچ 2024 12:30pm

جسم میں تیزابیت اس وقت ظاہر ہوتی ہے ،جب پیٹ کے اندر تیزابیت کی سطح غیر متوازن ہوجائے ، یا سینے میں جلن، ہاضمے کی خرابی اور منہ کے ذائقے کا کڑوا ہونا جیسی علامات پائی جائیں ۔

عام زندگی میں بنیادی عناصر جیسے خوراک ، طرز زندگی ،اور دباؤ تیزابیت کا سبب بن سکتے ہیں ۔ مگر رمضان کے مہینے میں طویل دورانیے تک بھوکا رہنے کے بعد تیزمرچ مصالحے اور فرائید اشیا کی کثرت سے بھی تیزابیت اور گیس کی شکایات ہونا عام ہے۔

قدرتی اشیاء جیسے کہ ایلو ویراجوس، پودینہ اورادرک وغیرہ فوری آرام پہنچا سکتے ہیں ۔اس لیے رمضان کے مہینے میں ہاضمے کے مسائل سے بچنے کے لئے ان کااستعمال ضرور کیا جائے ۔

ایلو ویرا جوس

ایلو ویرا جوس ٹھنڈی تاثیررکھتا ہے جو اسے ایک بہترین ریمیڈی بناتی ہے ۔ تازہ ایلو ویرا جوس کو صبح سویرے خالی پیٹ پیا جائے تو نظام ہضم میں بہتری اور تیزابیت سے بچا جا سکتا ہے ۔

ایلو ویراجوس ، گیس کی شکایات بھی دور کرتا ہے اور طویل عرصے تک تیزابیت سے محفوظ رکھتا ہے ۔

پودینے کی پتیاں

پودینے کی پتیاں یا پودینہ تیزابیت اور بدہضمی کو دور کرنے میں اکسیر مانا جاتا ہے ۔ پودینے کی پتیوں کو چبانے یا اسکی چائے پینے سے تیزابیت اور نظام ہضم کی بے آرامی دور ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

پودینہ ہاضمے کے انزائم کی فراہمی، ہاضمے کر بہتر بنانے اور تیزابی شکایات کو دور کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سونف

سونف ایک روائتی ریمیڈی ہے، کھانے کے بعد ایک کھانے کے چمچ سونف کو چبایا جائے تو گیس بننے کے عمل میں کمی ، ہاضمہ بہتر بنانے اور تیزابیت سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔

اس کے اندر موجود تیل گیس، سوزش، نظام ہضم کو بہتر بنا کر سینے کی جلن سے نجات دلاتا ہے ۔

ثابت دھنیا

ثابت دھنیا اپنی ہاضماتی خصوصیات کی وجہ سے ایک قیمتی آیور ویدک ری میڈی ہے۔ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا ابال کر چھان لیں اور اس کے پانی کو پی لیں تو تیزابیت سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔

ثابت دھنیا کی ٹھنڈی تاثیر پیٹ کی اضافی تیزابیت کو دور کرتی ہے اور نظام ہضم میں سوزش سے نجات دیتی ہے ۔

ادرک

ادرک کئی ہاضمے کے معاملات میں سکون دیتا ہے ،بشمول تیزابیت کے ۔ ادرک کی چائے یا تازہ ادرک کے ٹکروں کو چبانے سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور پیٹ کی سوزش دور ہوتی ہے ۔

صحت

دسترخوان

انٹرٹینمنٹ

remadies