Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان کھلاڑیوں کی میچ کے دوران میدان میں ہی افطار

افطار کے موقع پر میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا
شائع 13 مارچ 2024 09:56pm

مسلمان کرکٹرز اپنے اس مقدس فرض کی ادائیگی کے لیے اپنے کام کو آڑے نہیں آنے دیتے اور اکثریت روزہ رکھ کر میچز کھیلتی ہے۔

گزشتہ روز شارجہ میں آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں افغان بیٹنگ کے 40 واں اوور جاری تھا کہ اس دوران افطار کا وقت ہوگیا، جس پر کریز پر بیٹنگ کے لیے موجود افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نی بیٹنگ روک کر میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔

افطار کے موقع پر میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ یہ روح پرور منظر دیکھ کر سرشار ہوگئے جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف نے ڈریسنگ روم میں روزہ افطار کیا اور نماز مغرب ادا کی۔

افطار کے بعد حشمت اللہ اور محمد نبی نے بیٹنگ جاری رکھی اور پانچویں وکٹ کی شرکت میں 97 رنز بنائے۔

دونوں نے بالترتیب 69 اور 48 رنز بنائے۔

افغانستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 236 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 119 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

یوں افغانستان نے 117 رنز کے بھاری مارجن سے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

Afghanistan cricket team

Iftaar in Ground