Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے ملازموں کی وفاداری کے بدلے ان کی عزت کریں، بشری انصاری

اداکارہ کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں خصوصی شرکت
شائع 13 مارچ 2024 09:36pm

اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں لوگوں کو ہنسنے مسکرانے کی ضرورت ہے بس سوچنے کا انداز مختلف ہونے کی ضرورت ہے ۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی سنیئر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں مثبت سوچ پیدا کریں پریشانیاں سب کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن مثبت اور مضبوط رہیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنے ملازموں کی وفاداری کیلئے ان کی عزت کریں کیونکہ ان کے کام کا تو آپ معاوضہ دے سکتے ہیں لیکن ان کی وفاداری کے بدلے میں آپ انہیں جتنی عزت وہ کم ہے انہیں طنز اور طعنے نہ دیں ۔

خواتین کی حوصلہ افذائی کرتے ہوئے کا ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں موجود رہنے والی خواتین اپنے آپ کو مصروف رکھیں سلائی کرنا کڑاہی کرنا یا کھانے بنانابھی آرٹ ہے اور یہ چیزیں اپنے آپ کو خوش اور زندہ رکھنے کیلئے کریں اور کبھی مایوس نہ ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کے پاس جو ہو اسے اس کا شکر ادا کرچاہیے آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والی مسکراہٹ بدلہ نہیں چکا سکتے ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود وہ شکر نہیں کرتے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو ایک کمرے میں رہتے ہیں لیکن ان کے پاس جو ہے وہ اسے اچھا سمجھ کر شکر ادا کرتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ان کے ساتھ پریشانیاں نہیں لیکن ان کا ذہن اور سوچ اچھی ہے ۔

اپنے مشہور کردار مسز چوہدری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ صائمہ چوہدری کے کردار کو ختم ہوئے 12 سال ہوگئے لیکن دنیا بھر میں لوگ کہیں بھی مل جائیں تو اس کا ذکر کرتے ہیں اس لیے میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس کردار تیار کیا ہے مسز چوہدری ان ایکشن کا اسکرپٹ بھی خود لکھا ہے ۔

BUSHRA ANSARI