Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی آگئی
شائع 13 مارچ 2024 04:59pm

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی سامنے آئی ہے، فی تولہ سونا 1800 روپے اور 10گرام سونا 1544 روپے سستا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 2179 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوئی ہے، جس بعد نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1544 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 95 ہزار 730 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

karachi

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024