Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثروت گیلانی نے بیٹی کا نام ’ایلا نور‘ کیوں رکھا؟

اداکارہ کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں خصوصی شرکت
شائع 13 مارچ 2024 04:32pm

اداکارہ ثروت گیلانی کہتی ہیں کہ انسان باہر سے بھی ویسا ہی نظر آتا ہے جیسا وہ اندر سے ہوتا ہے ۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا حالیہ بچے کی پیدائش کے موقع پر ہونے والی سرجری 6 گھنٹے چلی جبکہ نارمل ڈیلیوری 20 منٹ میں ہوجاتی ہے ۔

اسی دوران ایک ایسا موقع بھی آیا کہ جس میں ماں یا بچے کسی ایک کو بچانے کے لمحات تھے لیکن لوگوں کی دعائیں بہت زیادہ تھیں اس لیے اللہ نے سب بہتر کیا ۔

ثروت گیلانی نے اپنے نئے بچے کا نام ایلا نور کے حوالے سے بتایا کہ جب میں حاملہ تھی تو بہت سے لوگوں نے کہا کہ تمھارے چہرے پر نور آیا ہے اور مجھے ایلا نام پسند تھا جس کے معنی ہے بہت خوبصورت، اسی وجہ ان دونوں کو ملا کر بیٹی کا نام ایلا نور رکھا ۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، معروف جوڑے کے ہاں گزشتہ برس دسمبر میں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ۔

اس سے قبل اداکار جوڑی کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

MAYA KHAN

ramadan 2024