Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے کیس میں فیصل جاوید پر فرد جرم عائد

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلیے
شائع 13 مارچ 2024 03:21pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔

فیصل جاوید کے خلاف دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔

عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

pti leader

اسلام آباد

Senator Faisal Javed

Bani Gala

district and session court