Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کم عمر لڑکی سے شادی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنادی گئی

نکاح کے گواہ اور نکاح خواں کیس میں مفرور ہیں، عدالت
شائع 13 مارچ 2024 01:24pm

کراچی کی مقامی عدالت میں کم عمر لڑکی سے شادی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد اسلم کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

سیشن کورٹ کراچی میں کم عمر لڑکی سے شادی کا جرم ثابت ہوگیا، جس پر عدالت نے ملزم محمد اسلم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔

پراسکیویشن کا کہنا تھا کہ ملزم پر 15 سالہ نابالغ لڑکی سے نکاح کا الزام تھا۔

عدالت نے کہا کہ نکاح کے گواہ اور نکاح خواں کیس میں مفرور ہیں، جس پر پراسکیویشن نے کہا کہ بچی کے والد نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

karachi

Session court

younger girl marriage

Accused sentenced imprisonment