فرانسیسی اخبار کی بے شرمی، غزہ کے مصائب پر بھی کارٹون بنا ڈالا
بائیں بازو کے روزنامہ 'لبریشن' کو سوشل میڈیا پر شدید نکتہ چینی کا سامنا
فرانس کے ایک اخبار نے رمضان المبارک کی آمد پر ایک کارٹون میں غزہ کے بھوک کے ستائے ہوئے لوگوں کو تمسخر اڑایا ہے۔
اس کارٹون کے حوالے سے روزنامہ ’لبریشن‘ پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔
لبریشن میں شائع ہونے والے کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ غزہ کا ایک باشندہ ایک چوہے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جو منہ ہڈی دبائے ہوئے ہے۔ اس شخص کو ایک عورت روکتے ہوئے کہتی ہے نہیں نہیں، غروبِ آفتاب سے پہلے نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کارٹون کے حوالے سے اخبار کی پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔
بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو اسرائیل نے گھیر رکھا ہے۔ ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ ان کے حالِ زور کا یوں تمسخر اڑانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
FRENCH PAPER
CARTOON
LIBERATION
GAZA HARDSHIPS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.