Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عریشہ رضی نے ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ نے فالوورز کے لیے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئرکیں
شائع 13 مارچ 2024 01:48pm

بطور چائلڈ اسٹار شہرت حاصل کرنے کےبعد حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔

عریشہ رضی نے بطور چائلڈ اسٹار ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری اپنی بہن سارہ رضی کے ساتھ جوائن کی تھی۔

تاہم بعد میں سارہ رضی نے میڈیا انڈسٹری کوچھوڑ دیا مگر عریشہ رضی اس انڈسٹری سے جڑی رہیں ۔

عریشہ رضی اورعبداللہ حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے،اس نئے شادی شدہ جوڑے نے شادی کے بعد جلد ہی عمرے کی ادا ئیگی کی سعادت حاصل کی ہے۔

عریشہ نے فالوررز کے لیے مکہ اور مدینے سے اپنی تصاویر شیئر کیں ۔

عریشہ نے اپنی بہتریں اداکاری کے باعث میڈیا انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی، اُن کے مقبول ڈراموں میں ”رنج آشنائی“ ،“ دکھاوا“، اور“دل پہ زخم کھائے ہیں“ سمیت دیگر شامل ہیں۔

Women

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity