Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی یورپی یونین کو جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لینے کیلئے کوشاں ہے،عطاتارڑ

پی ٹی آئی ترجمانوں کو جیل سے پاکستان کو نقصان پہنچانےکی ہدایت مل رہی ہیں، عطا تارڑ
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 12:12pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو چار ملاقاتوں کی اجازت دی گئی تھی، اڈیالہ جیل کے قریب تخریب کاری کی اطلاعات پر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی، جھوٹ پر مبنی مہم کے ذریعے ملکی معیشت کو داؤ پر لگانےکی کوششیں کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی یورپی یونین کو جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لینے کیلئے کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل وزارت داخلہ سے منسلک ڈیپارٹمنٹ ہے، پنجاب حکومت کیجانب سے جاری لیٹر کے مطابق چند جیلوں میں سکیورٹی تھریٹس ہیں، بانی چیئرمین کے علاوہ پنجاب حکومت دیگر قیدیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو نقصان پہچانے کے لیے مکروہ مہم کا آغاز کیا، ہے، پی ٹی آئی یورپی یونین کو جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لینےکیلئےکوشاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کو ایک غلط بیانیہ دیا جارہا ہے جس کو بے نقاب کرنا ناگریز ہے، ایک سازش کے تحت معیشت پر وار کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں تین کمرے،کچن اور واک کیلئے راہداری فراہم کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر گھناؤنی حرکت کی۔ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہدایت مل رہی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز بلوم برگ کی رپورٹ نے وزیرخزانہ کے انتخاب کو بہترین قرار دیا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پر بلوم برگ کا آرٹیکل خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوم برگ نے وزیراعظم شہبازشریف کے تجربے کا بھی ذکر کیا، حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی عناصر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کےلیے کھلے ہیں۔

pti

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Sunni Ittehad Council