Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے نئی تاریخ رقم کردی

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنزسے شکست دے دی
شائع 13 مارچ 2024 10:28am
فوٹو۔۔ فیس بک / ملتان سلطانز
فوٹو۔۔ فیس بک / ملتان سلطانز

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنزسے شکست دے دی۔ جب کہ ملتان کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنا لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطا نز نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر185رنز بنائے۔

ملتان کے کپتان محمد رضوان 47 گیندوں پر 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 186رنز کے تعاقب میں 106رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کوئٹہ کے عمیر بن یوسف 37 اور خواجہ نافع 16رنز بنا سکے۔

ڈیوڈولی اور اسامہ میر نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ تو ملتان سلطانز نے 79 رنز سے جیت لیا تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔

اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔

اسپنر نے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے عمیر یوسف، محمد عامر اور محمد وسیم کو آؤٹ کیا۔

اسامہ میر نے پی ایس ایل نائن میں 21 وکٹیں حاصل کرکے گزشتہ ایڈیشن میں 20 وکٹیں لینے والے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

PSL

Quetta gladiators

Multan Sultans

HBL PSL 9