Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت 3 جاں بحق

2 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 09:45am

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ چورنگی کے قریب گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف فیصل آباد میں بھی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جھلس کر 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدھ کی الصبح ائیرپورٹ روڈ چورنگی کے قریب کالونی میں رہائش پذیر افراد سحری کے لئے اٹھے تھے، اور اس دوران گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

افسوناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پیچھلے 24 گھنٹوں میں گیس لیکج کے باعث یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد جھلس کر زخمی ہو چکے ہیں۔

فیصل آباد میں بھی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق چک جھمرہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

آگ کے باعث جھلس کر 7 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان

Balochistan Police

gas leakage blast