پنجاب کی 3، خیبر پختونخواہ کی ایک جیل پر حملوں کے خدشات
پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے کی تین جیلوں اور خیبر پختون خواہ کی ایک جیل میں سیکیورٹی تھریٹ ظاہر کر دیے ہیں۔
پنجاب کے محکمہ داخلہ نے ائی جی جیل خانہ جات کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ اڈیالہ میانوالی اٹک اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں سیکیورٹی خدشات ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ مختلف انٹیلی جنس اورسکیورٹی ایجنسیوں نےتھریٹ الرٹس سے آگاہ کیا ہے۔
ائی جی جیل خانہ جات کو بتایا گیا ہے یہ دہشت گرد جیلوں پر حملے کر سکتے ہیں۔
آئی جی کو جیلوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملوں کا مقصد ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا اور انارکی پھیلانا ہے، صورت حال کا تقاضا ہے کہ بلاتاخیر اقدامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے منگل کے روز حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندی عائد کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل حکام نے عمر ایوب سمیت پی ٹی ائی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا تھا۔
پنجاب کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی۔
Comments are closed on this story.