Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کتنے نوٹ مس پرنٹ ہوئے اور ان کا کیا ہوگا؟ اسٹیٹ بینک نے بیان جاری کردیا

اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 05:44am

اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کی ایک برانچ کو مس پرنٹنگ والے نوٹ بڑی تعداد میں بھیج دیے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ان نوٹوں کی ایک سائیڈ مس پرنٹ تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نور احمد کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے، نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں، مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Misprint Note