Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب پہنچ گئے

جے یو آئی سربراہ سات سے زائد دن سعودیہ عرب میں قیام کریں گے۔
شائع 12 مارچ 2024 07:41pm

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کا استقبال جماعتی ذمہ داران نے کیا۔

مولانا فضل الرحمان آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان مدینہ منورہ میں تین دن قیام کے بعد عمرہ کی اائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

جے یو آئی سربراہ سات سے زائد دن سعودیہ عرب میں قیام کریں گے۔

Saudi Arabia

umrah

Molana Fazal ur Rehman