Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

رمضان میں پیٹ درد کو کیسے دور بھگایا جائے ؟

6 طریقہ کار پیٹ درر کو دور بھاگنے میں مدد کریں گے
شائع 12 مارچ 2024 07:37pm

رمضان المبارک میں طویل روزوں کے بعد افطار میں انواع اقسام کے کھانے کئی تبدیلیاں لے کر آتے ہیں، ان میں سے چند جسم میں سستی کاہلی، نظام ہاضمہ اور پیٹ درد کے مسائل شامل ہیں۔

ان تمام مسائل کی ایک بڑی وجہ پورے دن کے روزہ کے بعد یکدم سے تلی ہوئی مصالحہ دار چیزیں کھانے، پانی کی کمی، افطاری کے فوری بعد لیٹ جانا اور دیر رات کسی بھاری غذا کا استعمال کرنا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں آپ بھی قبض اور پیٹ کے درد سے پریشان ہیں تو درج ذیل اقدامات آپ کے لئے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پانی کی کمی

پورے دن روزہ رکھنے کے بعد پانی کی کمی انسانی جسم میں منفی اثرات مرتب کرتی ہے ماہرین کہتے ہیں کہ ایک دن میں اوسط انسان جسم کو تقریبا 8 سے 10 گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں اگر بعدِ افطار ہر آدھے گھنٹے بعد پانی پی لیا جائے تو پیٹ درد کے ساتھ ساتھ گردے کے درد سے بھی نجات مل سکتی ہے۔

سحری کے بعد اور افطار سے قبل ورزش کریں

یہ پڑھنے میں تھوڑا عجیب لگے گا لیکن ماہرین کے مطابق سحری کرنے کے بعد اور افطار سے ایک گھنٹہ قبل اگر ہلکی پھلکی ورزش کی جائے تو یہ عمل جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔

شہد کا استعمال

سحر و افطار میں کھجور کھانے کے فوائد تو اآپ سب جاتے ہی ہونے گئے لیکن کیا اپکو معلوم ہے سحری میں شہد کا استعمال بہترین ثابت ہوسکتا ہے، شہد قبض کے خلاف کارآمد ثابت ہوتا ہے۔شہد پیٹ اور قبض کے مسئلے کے لیے بھی کارآمد ہے۔ شہد سے جسم کو طاقت ملتی ہے اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

دودھ اور دہی کا زیادہ سے زیادہ استعمال

دودھ اور دہی فائبر کے ساتھ ساتھ پروبائیوٹکس بھی فراہم کرتے ہیں جو پیٹ کو تندرست رکھتے ہیں۔ ان میں وٹامن ڈی ، پروٹین، زنگ، میگنیشیم، فاسفورس، وٹامن بی 12، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی 3 شامل ہوتے ہیں۔ اگر سحری کے وقت روٹی کے ساتھ دہی کھائیں اور آخر میں دودھ پی لیں جو پیٹ اور قبض کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

** مصالحہ دار غذاؤں سے دوری**

پورے دن بھوکے رہنے کے بعد افطاری میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ تلی ہوئی اشیاء کو نہ کھایا جائے بالخصوص پکوڑے، سموسے، مرچوں والی چنا چاٹ وغیرہ۔ پیٹ کے نظام کو درست رکھنے کے لئے خربوزہ بہترین پھل ہے، اس کے علاوہ تربوز بھی انتہائی اہم پھل ثابت ہوسکتا ہے۔

سبزیوں کا استعمال کریں

رمضان المبار میں پھلوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال کافی مفید ہے، ہلکی غذا کا استعمال کریں۔

صحت

رمضان

ramadan 2024

Sehri Foods