Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں موبائل کمپنی نے الیکٹرک گاڑیاں بھی بنانا شروع کر دیں

گاڑی کی رفتار ٹیسلا اور پورشی کی الیکٹرک گاڑیوں سے زیادہ ہے، کمپنی کا دعویٰ
شائع 12 مارچ 2024 05:39pm
Image Source: AFP Photo
Image Source: AFP Photo

چینی موبائل کمپنی شاؤمی نے پہلی الیکٹرک گاڑی کے ماڈل کی ڈیلوری کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاؤمی کی جانب سے مارکیٹ میں الیکٹرک کار ماڈل ایس یو 7 کی ڈیلوری کا اعلان دنیا کی بڑی آٹو مارکیٹ میں کیا ہے۔

چین کے پانچویں بڑے موبائل فون میکر کمپنی کی جانب سے کہنا تھا کہ ملک میں 59 اسٹورز ہیں اور 29 شہروں سے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔

جبکہ اس حوالے سے لانچنگ تقریب 28 مارچ کو ہوگی، جس میں الیکٹرک کار کے اسٹکر ٹیگ کا اعلان کیا جائے گا۔

کپمنی کے سی ای او لی جون کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے 5 بہترین آٹو میکرز میں شامل ہونے کے لیے جستجو کر رہے ہیں۔

جبکہ سی ای او نے اسپیڈ الٹرا 7 (ایس یو 7) کو ’سُپر الیکٹرک موٹر ٹیکنالوجی‘ قرار دے دیا ہے، جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ ایکسلیریشن اسپیڈ ٹیسلا اور پورشی کی الیکٹرک گاڑیوں سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ گاڑی کا آپریٹنگ سسٹم شاؤمی موبائل فونز سے مماثلت رکھتا ہے، جس سے شاؤمی کے پرانے کسٹمرز بھی اس جانب متوجہ ہوں گے۔

واضح رہے چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جنوری اور فروری کے مہینوں میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ 2023 میں 21 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Electric Cars

electric vehicles

Xiaomi

Chinese company