Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف مشن آج رات پاکستان پہنچے گا، کل سے اقتصادی جائزے پرمذاکرات ہونگے

آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان 4 دنوں تک اقتصادی جائزے کیلئے بات چیت ہوگی
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 05:54am

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن 14 سے 18 مارچ تک پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے بدھ کی رات پاکستان پہنچ جائے گا، آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان 4 دنوں تک اقتصادی جائزے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف مشن ایف بی آر، اسٹیٹ بنک حکام، پلاننگ کمیشن، پٹرولیم ڈویژن سے بھی مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

اسلام آباد

IMF

International Monetary Fund

IMF PAKISTAN