Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ساختہ فائٹر جیٹ ’تیجس‘ کی پہلی تباہی، طیارہ آبادی پر جاگرا

بھارتی فضائیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 05:20pm

بھارتی ساختہ فائٹر جیٹ ’تیجس‘ راجھستان کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو کر آبادی پر جاگرا، تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں اور پائلٹ بھی حفاظت کے ساتھ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ھادثہ ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمر میں واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارتی ائیر فورس کا ائیر کرافٹ دوران آپریشنل ٹریننگ گر کر تباہ ہو گیا۔

انڈین ائیر فورس کا لائٹ کامبیٹ ائیرکرافٹ ’تیجس‘ ٹریننگ کے دوران آبادی پر گرا، جبکہ پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

انڈئین ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ایک تیجس ائیر کرافٹ کو جیسلمر کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، ائیر کرافٹ معمول کی ٹریننگ پر تھا، جبکہ پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

ائیرکرافٹ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

’تیجس‘ کا سنسکرت میں مطلب شعلہ یا چمک ہے، جسے 2016 میں بھارت نے اپنے بڑے سوویت دور کے فضائی بیڑے کو جدید بنانے کی کوششوں میں طویل انتظار کے بعد فورس میں شامل کیا تھا۔

مودی نے پچھلے سال سالانہ دفاعی برآمدات کی مالیت 2025 تک 2023 کی سطح سے تین گنا زیادہ یعنی 5 بلین ڈالر تک کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کی حکومت تیجس کو برآمد کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔

بھارتی حکومت نے 2021 میں سرکاری ملکیت کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 83 تیجس طیاروں کے لیے 6 بلین ڈالر کا ٹھیکہ دیا۔

تاہم، تیجس کو ڈیزائن اور دیگر چیلنجز نے گھیر لیا ہے، ایک بار تو ہندوستانی بحریہ نے اسے بہت بھاری سمجھ کر مسترد کر دیا تھا۔

Plane Crash

Rajasthan

Indian Air Force