پنجاب میں فری وائی فائی اور ارفع کریم ٹاور 2 کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈز پر فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مائیکر و سافٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
اجلاس میں مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے اور ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.