Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ذیا بیطس اور امراض قلب کے مریض کن احتیاط کے ساتھ تمام روزے رکھ سکتے ہیں

مریض کا اپنے معالج کے مشورے کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے
شائع 12 مارچ 2024 10:55am
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

ذیابیطس (شوگر) اور امراض قلب کے مریض بھی ماہ رمضان کے تمام روضے رکھ سکتے ہیں، لیکن اپنے معالج کے مشورے کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔

ماہ صیام مغفرت ، رحمت اور برکتوں کا مہینہ ہے ، مگر اکثر مریض لاعلمی کی وجہ سے اس ماہ مقدس کی برکتیں سمیٹ نہیں پاتے۔

متوازن غذا کا استعمال، ڈاکٹرزکی تجویز کردہ ادویات اور احتیاط کے ساتھ ذیابیطس اورامراض قلب کے مریض بھی ماہ صیام کے روزے رکھ سکتے ہیں لیکن انھیں روزہ رکھنے سے قبل اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹرز ساجد علی خان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو مصنوعی اجزا سے بنے مشروبات، کولڈ ڈرنکس اور زیادہ میٹھے پھلوں سے گریز کرنا چاہیے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں مریض تازہ پھلوں کا رس استعمال کریں، افطار سے سحر کے درمیان ڈاکٹرز کے مشورے سے ادویات وقت پر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے مریض ہلکی غذا کا استعمال کریں، دل کے مریض باہر کی پکی مرغن چیزوں سے اجتناب کریں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ذیابیطس اور امراض قلب کے مریض اپنے روزے اچھی اور صحت مند غذا کے استعمال کےساتھ جاری رکھ سکتے ہیں۔

صحت

ramadan 2024

Diabetic Patient