Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان دسترخوان فروٹ کسٹرڈ سے سجائیں اور خوب داد پائیں

یہ مزیدار ڈش میٹھے کی کمی پورا کر کےافطاری کا مزہ دوبالا کر دے گی
شائع 12 مارچ 2024 11:53am

فروٹ کسٹرڈ جسے عرف عام میں ٹرائفل بھی کہا جاتا ہے، بچوں بڑوں سب کو بہت پسند آتا ہے ۔

ماہ رمضان میں جہاں دستر خٰوان نت نئے نمکین اور چٹ پٹے پکوانوں سے سجا ہوتا ہے، وہاں یہ سوئیٹ ڈش میٹھے کی کمی کو پورا کر کےافطاری کا مزہ دوبالا کر دے گی ۔

اس لیےآپ بھی اسے رمضان میںفروٹ کسٹرڈ کو اپنے غذائی مینو میں شامل کریں ،جو فرحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ توانائی بخش بھی ہے۔

فروٹ کسٹرڈ کے اجزائے تر کیب

دودھ ، دو کپ۔ نیم گرم دودھ ،چار کھانے کے چمچ ۔ انار کے دانے ،چوتھائی کپ۔ انگور ، چوتھائی کپ ۔ سیب ، ایک عدد چھوٹا ۔ کسٹرڈ پاوڈر ، دو کھانے کے چمچ ۔ شکر ، 6چائے کے چمچ۔ کیلے ،2عدد ۔ بادام پستے ، 10گرام باریک کٹے ہوئے .

فروٹ کسٹرڈ کیسے بنایا جائے

سب سے پہلے پھلوں کو( سوائے انگور اور انار کے دانوں کے ) چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک برتن میں دودھ ڈال کر اسے ابال لیں ۔ جبکہ ، دو کھانے کے چمچ کسٹرڈ پاوڈر کو چار کھانے کے چمچ نیم گرم پانی میں گھول کر ایک پتلا پیسٹ بنالیں اور اسے ابلتے ہوئے دودھ میں شامل کر دیں ۔ آنچ درمیانی ہونی چاہیے۔

وقتا فوقتا چمچہ ہلاتی رہیں تاکہ آمیزے میں گٹھلیاں نہ بنیں۔

اسی دودھ میں چینی شامل کر کے اسے اچھی طرح حل ہونے دیں اور 8۔6منٹ تک مزید پکائیں ۔ جب کسٹرڈ گاڑھا ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں ۔

اب تمام کٹے ہوئے پھلوں کوڈال کر آہستہ آہستہ مکس کر لیں ۔ کسٹرڈ کو ٹھنڈا ہونے دیں ، پھر فریج میں رکھ دیں۔

مزید پھلوں ، انگوراورکٹے ہوئے بادام پستے چھڑک کر سرو کریں ۔

![](

)

آپ کسٹرڈ کو کریمی بنانے کے لئے اس میں آئس کریم بھی شامل کر سکتی ہیں۔

Women

lifestyle

Sehri Foods

receipe