بینکس آج سے زکوۃ کی کٹوتی کریں گے، کن کھاتوں سے رقم منہا کی جائیگی
ملک بھر میں بینکس آج کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال زکوۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179روپے ہے۔
اس لئے بینکس ایک لاکھ 35 ہزار 179روپے سے زائد رقم پر زکوۃ کاٹیں گے۔
بچت اور نفع و نقصان کھاتوں پر زکوۃ کاٹی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بینکوں میں موجودہ ڈپازٹس میں سے زکٰوۃ کی رقم منہا کی جارہی ہے۔
رواں سال تجارتی بینکوں کے کھاتوں میں اگر ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر زکٰوۃ منہا کی جائے گی۔
وزارتِ مذہبی امور نے زکٰوۃ کا مکمل نصاب جاری کردیا ہے۔ بینکوں کے کھاتوں میں موجود رقوم سے زکٰوۃ کی کٹوتی یکم رمضان کو کی جاتی ہے۔
اسلامی شریعت کی رو سے سال کے گزرنے پر زکٰوۃ ادا کرنا ہوتی ہے۔ سال گزرنے کا مطلب یہ ہے کہ سال کے آغاز اور اختتام پر آدمی صاحبِ نصاب ہو، درمیانی مدت میں آنے والی اور خرچ ہونے والی رقم کا حساب نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.