Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کنگز کو ایک اور شکست، پشاور زلمی 2 رنز سے کامیاب

زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 51 رنز کی اننگ کھیلی
شائع 12 مارچ 2024 09:04am
فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو دو رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف دیا۔

زلمی کے کپتان بابراعظم نے 51 رنز کی اننگ کھیلی۔

جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

کراچی کے کپتان شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم سیفرٹ 41، عرفان خان 39 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے نوین الحق نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ عامر جمال، لوک ووڈ، اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی کنگز کے حسن علی ، ڈینیئل سمز، عرفات منہاس اور زاہد محمود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا لیگ راؤنڈ میں یہ آخری میچ تھا۔

پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

PSL

karachi kings

peshawar zalmi

HBL PSL 9