کچن میں موجود ’سُپرایجنٹ‘ سے گھر مہکائیں
عام طور پرکلینر بہت مہنگے ہوتے ہیں اور سو فیصد نتیجہ بھی نہیں دیتے ہیں اور آپ یہ بھی نہیں جانتی کہ جو پروڈ کٹ آپ خرید رہی ہیں یہ واقعی کام کرے گی یا نہیں۔
یہاں ان کا انتہائی آسان حل موجود ہے جو نہ صرٖف آپ کے گھر کی صفائی میں کار آمد ہے ،بلکہ گھر میں بھینی بھینی مہک بھی لائے گا۔
یہ خوشبودار کلینرز انتہائی سستے اور بنانے میں بلکل آسان ہیں اورآپ کے اپنے گھر میں موجود ہوم کلیننگ پروڈکٹ سرکہ سے تیار کردہ ہیں ۔
سرکہ سے جب صفائی کا کام لیا جاتا ہے تو یہ بہت زیادہ مفید ہوتا ہے ۔ سرکہ ہر طرح کے ضدی دھبوں کو نکال دیتا ہے اور بیکنگ سوڈا کے ساتھ مل کر اور طاقتور ہوجاتا ہے ۔
اس کلیننگ ایجنٹ کو بنانا انتہائی آسان ہے ۔اس میں بہت کم اشیاء کی ضرورت پڑتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سب قدرتی ہیں اور باآسانی مل جاتی ہیں ۔
یہاں آپ کو دہرا فائدہ حاصل ہوگا ایک تو آپ کے گھر کی صفائی ہوجائے گی اور دوسرے گھر میں مہک بھی رہے گی ۔
آپ ایک ہی ترکیب سے تین طرح کی خوشبوئیں حاصل کر سکتی ہیں ، مگر ان سب کی بنیاد ایک ہی اجزاء سے ہوتی ہے ۔اور وہ ہے پانی اور سرکہ ۔
ایک بڑی اسپرے کی بوتل لیں ۔اور اسے آدھا پانی اور آدھا سرکہ سے بھردیں ۔
اب دیکھیں کیسے اس آمیزے میں چند چیزیں ملاکرتین الگ خوشبوئیں ملتی ہیں ۔
لیموں اور روزمیری آئل
دو سے تین قطرے روز میری تیل کے اور دو سے تین لیموں کے ٹکرے بوتل میں ڈالیں ، انہیں ہلائیں اور اسے ایک ہفتے کے لیے چھوڑ دیں ۔
جب آپ اس آمیزے کو گھر کی کھڑکیوں اور عام استعمال کی اشیاء کی صفائی میں استعمال کریں گی تو نہ صرف گھر کی اشیاء میں چمک آئے گی ، بلکہ گھر میں خوشبو بھی رہے گی۔
اورنج اور پیپر منٹ آئل
دو سے تین موسمبی کے پتلے، لمبے ٹکرے اور دو سے تین قطرے پیپر منٹ تیل کے بوتل میں ڈالیں اور انہیں ہلا لیں اور اسے ایک ہفتے کے لیے رہنے دیں ۔ اس آمیزے کو اسپرے کی مدد سے گھر کی کھڑکیوں اور فرنیچر پر چھڑک کر خشک کپڑے سے صاف کر لیں تو اشیاء کی چمک کے ساتھ ساتھ خوشبو سے گھر بھی معطر رہے گا۔
سفیدے اور چائے کی پتیوں کا تیل
بوتل میں دو سے تین ٹہنیاں سفیدے کے درخت کی اور دو تین قطرے چائے کی پتی ڈال دیں اور اسے ہلا لیں اور ایک ہفتے کے بعد استعمال کریں۔ اس مکسچر سے فرنیچر کی صفائی کی جائے، تووہ چمک اٹھے گااور اس سے پھیلنے والی خوشبوکئی دنوں تک گھر میں بسی رہے گی ۔
Comments are closed on this story.