صرف اداکاری سے گھر نہیں چل سکتا ، اداکارہ عالیہ جمشید
اداکارہ عالیہ جمشید کہتی ہیں کہ رمضان المبارک میں وہی مواد ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے جو عوام دیکھنا چاہتی ہے ۔
رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عالیہ جمشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باوجود جونیئر آرٹسٹ کے معاوضہ میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ صرف اداکاری سے گھر نہیں چل سکتا ہمیں ساتھ ساتھ کوئی دوسرا کام بھی کرنا ہوتا ہے کیونکہ بحثیت آرٹسٹ کبھی آپ کے پاس کام ہوتا ہے کبھی نہیں ۔
رمضان المبارک میں نشر کئے جانے والے اسلامی مواد میں کمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ایسی چیزیں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے ہر بزنس میں وہ کام کرنا چاہتا ہے جس میں اسے فائدہ ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ چینلز نے اسلامی طرز کے مواد بنائے اس پر بہت خرچہ بھی لیکن وہ فلاپ ہوگیا یہی وجہ ہے کہ لوگ ایسے نہیں بنانا چاہتے ۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ میڈیا کا نہیں بلکہ عوام ہے ۔
اداکارہ عالیہ جمشید ڈرامہ حادثہ ، بے بی باجی اور اڈاری جیسے مقبول ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔
Comments are closed on this story.