Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج نیوز نے طویل افطار ٹرانسمیشن ’باران رحمت‘ کی تیاری کرلی، سدرہ اقبال اور مایا خان دو پروگراموں کی میزبانی کریں گی

معتبرغذائی ماہرین اور نیوٹریشنسٹ کے ساتھ صحت سے متعلق مشورے
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 04:35am

ہر سال کی طرح اس سال بھی آج ٹیلی ویژن نیٹ ورک اپنی عظیم الشان رمضان ٹرانسمیشن ’بارانِ رحمت‘ اپنے ناظرین کیلئے پیش کرے گا جو یکم رمضان سے آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ پر مشترکہ طور پر نشر کی جارہی ہے۔

بارانِ رحمت میں مختلف طبقات کے نمائندگان کو مدعو کیا جارہا ہے جو اسلام کی تعلیمات، روزمرہ زندگی کے بنیادی مسائل پر بات کریں گے اس کے ساتھ معروف شخصیات کے علاوہ علماء و مفتیانِ کرام اور معروف اسلامی اسکالرز دینی تعلیمات کے مطابق مسائل کے حل پر روشنی ڈالیں گے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’بارانِ رحمت’ تین ذیلی ٹرانسمیشنز پر مشتمل ہے، جس میں افطار ٹرانسمیشن، پری افطار ٹرانسمیشن اور سحری ٹرانسمیشن شامل ہیں۔

افطار ٹرانسمیشن کی میزبان مایا خان کے ساتھ ممتاز علمائے کرام، ماہرین غذائیت، شیف و دیگر روزانہ شام 4 بجے سے اذان مغرب تک براہ راست پیش کیا جائے گا ۔

پہلے روزے کی افطار ٹرانسمیشن میں اسلامک اسپیکرارم ضیا ، ڈاکٹر ام راحیل اور شیف جلال کے ساتھ ہر متکب فکر کے علما اکرام بطور مہمان شرکت کرینگے ۔

افطار سے قبل ٹرانسمیشن کی میزبانی ہماری اپنی مارننگ شو کی میزبان سدرہ اقبال دوپہر ایک بجے سے شام 3 بجے تک شاندار شیف، علمائے کرام اور نعت خوانوں و دیگر کے ساتھ کر رہی ہیں۔

جبکہ معروف میزبان شہریارعاصم عرف شیری رات 2 بجے سے اذانِ فجر تک مختلف شیفز، علمائے کرام و دیگر کے ساتھ خصوصی سحری ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

آج نیوز کی سحری ٹرانسمیشن ’بارانِ رحمت‘ شیری کے ساتھ

بارانِ رحمت میں پیشہ ور شیفس مزیدار اور صحت بخش افطار اور سحری کی ریسیپیز بتائیں گے۔

اس نشریاتی پروگرام میں تعلیمات اسلام پر روشنی ڈالنے والے مختلف عنوانات، نعت شریف اور دیگر مباحثوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔

رمضان

MAYA KHAN

ramadan 2024