Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کا ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان ایم آئی آر وی کی صلاحیت رکھنے والے ممالک میں شامل ہو گیا
شائع 11 مارچ 2024 11:19pm

بھارت نے ٹارگٹ ایبل ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کامیاب کرلیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی سے لیس میزائل پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

بھارتی سائنسدانوں نے مقامی سطح پر تیار میزائل اگنی 5 کے ساتھ ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو مربوط کیا، جس کے بعد ایک اگنی 5 میزائل مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد وار ہیڈز لے جا سکے گا۔

واضح رہے کہ اگنی فائیو کی رینج 5000 کلومیٹر ہے، جو اسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمرے میں نمایاں کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹیکنالوجی فی الحال مٹھی بھر ممالک کے پاس ہے امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اور روس ان ممالک میں شامل ہیں جو پہلے سے ہی ایم آئی آر وی میزائل استعمال کر رہے ہیں، پاکستان نے 2017 میں اس کا تجربہ کیا تھا۔

india

Narendra Modi

PM Modi

MODI SARKAR