Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف سے اہم ملاقات

چند روز قبل بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی
شائع 11 مارچ 2024 10:21pm

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی تھی۔

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir