Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیر پوچھے سیلفی لینے پر سلمان خان آگ بگولا

بھارتی اداکار کی ویڈیو وائرل
شائع 11 مارچ 2024 07:23pm

بھارتی اداکار سلمان خان نے بغیر اجازت سیلفی لینے پر مداح کی کلاس لے لی۔

نئی دلی میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سلمان خان کوریڈور سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران مداح نے سیلفی ویڈیو بنانا چاہی۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان نے جیسے ہی غور کیا کہ مداح ویڈیو بنا رہا ہے، تو اداکار نے فوراً مداح کی کلاس لی۔

سلمان خان نے مداح کو ہاتھ کا اشارہ کر کے کہا کہ ’فون آف کر، ڈیلیٹ کر دے‘۔

یہ کہنا تھا اور مداح کے ہاتھ پیر کانپنا شروع ہو گئے، مداح نے فوراً کیمرہ بند کیا، ساتھ ہی مداح کو ’سوری، سر، اوکے‘ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی سلمان خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی، جس میں وہ بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ ایک تقریب میں موجود تھے۔

لاپتہ لیڈیز کی اسپیشل اسکریننگ کے دوران عامر اور سلمان نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا تھا، جبکہ دونوں ایک ساتھ بھی بیٹھے دکھائی دیے تھے۔

Instagram

social media

Salman Khan

Indian Actor