Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کی کابینہ میں شامل نیا چہرہ ’چنیوٹی شیخ‘ کون ہیں؟

انہیں پاکستان کے چند بااثر کاروباری افراد میں شمار کیا جا سکتا ہے
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 07:51pm

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ حلف اٹھا چکی ہے، ویسے تو اس کابینہ میں کافی پرانے چہرے شامل ہیں، لیکن محسن نقوی، عبدالعلیم خان، جام کمال خان، احد چیمہ جیسے کچھ نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

انہی نئے چہروں میں ایک قیصر احمد شیخ بھی ہیں جو کہ کافی بزرگ سیاستدان ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اُن کا پرانا تعلق ہے۔

قیصر احمد شیخ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کی معروف اور بڑی کاروباری شخصیت ہیں جو صحافی ماجد نظامی کے مطابق ”چنیوٹی شیخ“ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

قیصر احمد شیخ کو پاکستان کے چند بااثر کاروباری افراد میں شمار کیا جا سکتا ہے، جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز تحریک استقلال سے کیا۔

قیصر احمد شیخ ن لیگ کے پرانے ساتھی تصور کیے جاتے ہیں جو نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے قریبی ہیں۔

انہوں نے سنہ 1997 میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار کے طور پر چنیوٹ سے کامیاب ہو کر قدم رکھا تھا۔

اس سے قبل سنہ 1987 میں وہ کراچی چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔

انہوں نے سنہ 2002 اور 2008 میں بھی انتخابات میں حصہ لیا تاہم کامیاب نہ ہو سکے، تاہم، 2013 میں وہ دوسری مرتبہ ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔

اب ایک مرتبہ پھر حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ قومی اسمبلی پہنچے ہیں اور پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

Qaiser Ahmed Sheikh

Shehbaz Sharif Cabinet

New faces in Shehbaz Sharif cabinet