Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ کو مار کر باپ بیٹے سمیت بھارت فرار

آسٹریلوی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
شائع 11 مارچ 2024 06:10pm

آسٹریلیا میں بھارتی شخص اہلیہ کو قتل کر کے قانون سے بچنے کیلئے بیٹے سمیت بھارت پہنچ گیا۔

بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ چیتنیا کی لاش آسٹریلیا کے علاقے بکلی کی مقامی سڑک پر ایک کوڑے دان میں سے برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیتنیا اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ آسٹریلیا میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھی۔

خاتون کی موت کی خبر ملتے ہی ان کے والدین سے لوک سبھا کے ممبر بنداری لکشما ریڈی نے رابطہ کیا۔

والدین نے بھارتی رکن پارلیمان سے بیٹی کی لاش حیدر آباد شہر لانے کی درخواست کی ہے، جس پر ایم ایل اے نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے والدین کا دعویٰ ہے کہ ان کے داماد نے بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ داماد بیٹی کو قتل کرنے کے بعد نواسے کو لے کر بھارت آ گیا، جہاں انہوں نے اپنے والدین سے چیتنیا کے بیٹے کی حفاظت کرنے کو کہا۔

دوسری جانب وکٹوریا پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

9 مارچ کو جاری بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ بکلی کے قریب وینچیلسیا کے مقام پر ایک خاتون کی لاش کوڑے دان سے برآمد کی گئی ہے، اس حوالے سے پولیس اسکواڈ تحقیقات کر رہا ہے۔

Indian

Wife

Dead body Found

Austrailia