Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِاعظم کی صارفین کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت

وزیرِاعظم کی زیر صدارت پٹرولیم شعبے کے حوالے سے اجلاس
شائع 11 مارچ 2024 05:45pm

وزیرِاعظم کی زیر صدارت پٹرولیم شعبے کےحوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا، وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے تیل اورگیس کی دریافت، ریفائننگ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صارفین کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، نجی شعبےکوسہولت فراہم کرناکمزورطبقے کے مفادات کا تحفظ ہے۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ صارفین کو سستے داموں ایل پی جی میسر ہو، صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گیس پراسمارٹ میٹرنگ سے خسارے کو کم کیا جائے اور ایل پی جی کے شعبے کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدودکارقبہ بلوچستان سےبھی زیادہ ہے، لیکن وسائل کو بروئےکار لانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائےگئے۔ موجودہ حکومت ملک میں پیٹرولیم کی ریفائننگ کی استعداد کو بڑھائے گی۔

وزیرِاعظم نے اجلاس میں گردشی قرضے کوختم کرنے اور دیرپا حل کیلئے جامع لائحہ بھی عمل طلب کر لیا ہے۔

shahbaz sharif

Petrol

Gas

Electricity Tariff

PM Shehbaz Sharif