رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری
رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ شیڈول پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوگی
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے رمضان میں وفاق کے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔شیڈول کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں صبح کی شفٹ صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوگی، جبکہ بروز جمعہ تعلیمی اداروں میں اوقات کار ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ کے حامل تعلیمی اداروں میں پیر تا جمعہ پہلی شفٹ صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 ہوگی، دوسری شفٹ کے اوقات کار پیر سے جمعرات 1 سے 5 بجے ہوں گے اور بروز جمعہ دوسری شفٹ ڈیڑھ سے 5 بجے تک ہوگی۔
وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ شیڈول پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے بھی رمضان المبارک میں اسکولزکےنئے اوقات کار جاری کر دیئے، سندھ میں اسکولز صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کھلیں گے، جمعہ کواسکولز صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک کھلیں گے۔
وقات کار کے مطابق دوپہر کی شفٹ کے اسکولز صبح 11:45 سے 2:45 تک کھلیں گے،جمعہ کو دوپہر کی شفٹ میں اسکولز 10:45 سے 1:15 تک کھلیں رہیں گے۔
Comments are closed on this story.