Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہم بچے تھےجب۔۔۔‘ ، والد کی تقریب حلف برداری کے بعد بختاور نے کیا کہا؟

تقریب حلف برداری میں بختاور بھٹو کے تینوں بچے بھی شریک تھے
شائع 11 مارچ 2024 03:28pm
Source: Bakhtawar Bhutto/ Instagram
Source: Bakhtawar Bhutto/ Instagram

آصف علی زرداری نے گزشتہ روز صدارتی الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ پاکستان کا صدر بننے کا اعزاز حاصل کیا، اُن کی تقریب حلف برداری میں ان کے تینوں بچے بھی شریک تھے۔

بڑی صاحبزادی بختاور نے والد کی تقریب حلف برداری سے دلکش تصاویرشیئر کرتے ہوئے اپنے احساسات کو زبان دی۔

ان تصاویرمیں بختاور کے خاوند محمود چوہدری اور ان کے دونوں بیٹے بھی نمایاں ہیں۔

بختاور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’ ہم بچے تھے جب میری والدہ نے 2 بار پاکستان کی وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور کل میں اپنے بچوں کو یہ دکھانے کے لیے لائی کہ میرے والد دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہونے والے پہلے سویلین بن گئے ہیں۔’

بختاور کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے دیکھنے میں آئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں نے اس کیپشن اور تصاویر کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا جبکہ مخالفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور 31 جنوری 2021 کو دبئی کے پاکستانی نژاد صنعت کارمحمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

asifa bhutto

Instagram

Bakhtawar Bhutto

President House