اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی پر جرمانہ عائد کردیا گیا
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عاٸد کردیا گیا۔
نسیم شاہ پر جرمانہ کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر کیا گیا، فاسٹ بولر نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی۔
نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد نسیم شاہ نے اپنی غلطی کا بھی اعتراف کیا۔
نسیم شاہ پر الزام امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے لگایا تھا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یوناٸیٹڈ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا، ملتان سلطانز کے ہر کھلاڑی پر اس کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل میں ایک اور تاریخ رقم، عثمان خان مسلسل دو سینچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے
پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
Comments are closed on this story.