Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی وی شو میں ثنا جاوید کی جگہ دوسری اداکارہ نے لے لی

شعیب ملک اور ثنا جاوید اسی شو میں قریب آئے تھے
شائع 11 مارچ 2024 01:54pm

پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی ٹی وی شوز اب ایک روایت بن چکے ہیں، انعامات کی تقسیم کے باعث شرکاء اور دیکھنے والے بھی ایسے شوز میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ لیکن اس بار نجی ٹی وی کے شو ’جیتو پاکستان‘ میں ثناء جاوید نظر نہیں آئیں گی۔ حالانکہ اسی شو میں میں ان کی شعیب ملک سے قربت شروع ہوئی تھی۔

جیتو پاکستان لیگ ہر سال رمضان المبارک میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر براہ راست نشر ہونے والا گیم شو ہے ۔ شو کا فارمیٹ گیمز اور انعامات کی تقسیم پر رکھا گیا ہے ۔

مشہور پاکستانی ایکٹر اور سیلیبریٹیز بھی اس گیم شو میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔ اس سال خوبرو پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم ایکٹریس کبری خان جیتو پاکستان کا حصہ بن رہی ہیں ۔

کبری خان ثنا جاوید کے متبادل کے طور پر جیتو پاکستان میں شرکت کر رہی ہیں ۔

ثنا جاوید پچھلے سال جیتو پاکستان سیزنزمیں اسلام آباد ٹیم کی کیپٹن تھیں ۔گویا وہ اپنے کولیگ اور کرکٹر سے شادی کے بعد میزبانی جاری نہیں رکھ پائیں گی ۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نے آج اپنے آفیشیل انسٹاگرام پیج پر کبری خان کا پرومو پوسٹ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو میں کبری خان نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ اس رمضان وہ جیتو پاکستان لیگ میں اسلام آباد ٹیم کی کیپٹن کے طور پرشریک ہو رہی ہیں۔

شائقین کا اس خبرپر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ ثنا جاوید کے پرستار انہیں جیتو پاکستان کے سیزن میں دیکھنا چاہ رہے ہیں ، جب کہ کبری خان کے مداحوں نے انہیں جیتو پاکستان میں ویلکم کہا ہے ۔

lifestyle

showbiz

showbiz celebrities