Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رونالڈو نے انشاء اللہ بول دیا، سوشل میڈیا نے کیا ردعمل دیا؟

النصر فٹبال کلب کے کھلاڑی کا پوسٹ وائرل
شائع 11 مارچ 2024 01:10pm

عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انشاء اللہ بولنے پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے، فٹبالر کے پوسٹ پر کچھ صارفین نے تعریف کی، تو کچھ کھلاڑی کے پوسٹ کو پیسوں کی لالچ سے جوڑتے دکھائی دیے۔

حال ہی میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی تصویر بھی شئیر کی۔

پوسٹ میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ ’اسے دوسری طرف ٹرن کرنے کے لیے تیار ہوں‘، ساتھ ہی رونالڈو نے انشاء اللہ بھی لکھ دیا۔

پوسٹ میں رونالڈو کے چہرے پر مسکراہٹ کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وہ فٹبال کی بات کر رہے تھے۔

عام طور پر مسلمان جب کبھی کسی کام کو کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو انشاءاللہ ضرور کہتا ہے، تاکہ اس کام میں اللہ کی رضا شامل ہو۔

تاہم رونالڈو کے اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ اور حیرت انگیز تبصرے سامنے آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ جملہ ہی محض 200 ملین پاؤنڈز کا ہے۔

جبکہ ایک او صارف نے لکھا کہ جیسے ہی کھلاڑی نے انشاءاللہ کہا، وہ اپنے وقت کا عظیم ترین فٹبالر بن گیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا کیا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کرسٹیانو رونالڈو مسکرا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ تیار ہیں۔

ایک صارف نے فٹبالر کے انشاء اللہ پر جذباتی ایموجی شئیر کر دیا۔

واضح رہے پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونلڈو نے 2022 میں سعودی فٹبال کلب النصر میں شمولیت اختیار کر لی تھی، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق النصر کے ساتھ رونالڈو کا 200 ملین یورو یعنی 214 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز کا معاہدہ ہوا تھا۔

اس سے قبل 2022 میں ہی رونالڈو کے مینچیسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کی خبر بھی آئی تھی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھلاڑی نے کلب پر الزام عائد کیا تھا کہ کلب نے انہیں دھوکا دیا ہے، اور مینیجر ایرک ٹین ہگ کی عزت نہیں کی ہے۔

Cristiano Ronaldo

footballer

social media