فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، اہلخانہ سے فون پر بات کی اجازت
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کر دی جبکہ انہیں اہل خانہ سے فون پر بات کی اجازت مل گئی۔
جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد سے متعلق کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نیب نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔
فواد چوہدری کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کے خلاف انکوائریاں ابھی جاری ہیں۔
فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ خاندان کے افراد اور بیٹیوں سے فون پر بات کی اجازت دی جائے جس پر احتساب عدالت نے فواد چوہدری کی استدعا منظور کر لی۔
احتساب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کر دی۔
Comments are closed on this story.