Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ اور اعظم خان نے ہوائی جہاز میں سماں باندھ دیا

'پلے آف' کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد دونوں نے دوران پرواز گا کر جشن منایا
شائع 11 مارچ 2024 01:57pm

پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں شائقین کودلچسپ کھیل کے ساتھ ساتھ دلچسپ ویڈیوز بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ نسیم شاہ اور اعظم خان کی ایسی ہی ایک ویڈیو دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کررہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے دوران پرواز کیفی خلیل کا زبان زد عام گانا ’کہانی سنو‘ گا کردل جیت لیے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے 27ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانزکو شکست د ینے کے بعد ’پلے آف‘ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا جس کا جشن اعظم خان اور نسیم شاہ نے اپنی گائیکی سے منایا۔

دونوں کھلاڑیوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہے۔

اس میچ کے بعد یونائیٹڈ نے راولپنڈی سے کراچی کے لیے اُڑان بھری اور یہ ویڈیو اسی پرواز کے دوران بنائی گئی ہے۔

Pakistan Super League

Naseem shah

Azam Khan

psl 9