Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پہلی افطاری مزیدار چکن نوڈلز کباب کے ساتھ کریں

لذت بھرے منفرد کباب سب کو بھائیں گے
شائع 11 مارچ 2024 10:56am

رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے۔ بچوں بڑوں سب کو اس ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے ۔

اس مبارک مہینے کی فضیلت اور برکتیں اپنی جگہ ہیں ،لیکن رمضان کا ایک پہلو من پسند پکوان بھی ہیں ۔ س کا خاتون خانہ خاص خیال رکھتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ نت نئی تراکیب مینو میں شامل کریں جست روزہ دار شوق سے کھا لیں۔

آج ایسی ہی ایک مزیدار ریسیپی حاضر خدمت ہے۔

اجزاء

چکن بون لیس ، آدھا کلو ۔ لہسن ادرک پیسٹ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ نمک ، حسب ذائقہ۔ پسی لال مرچ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ گرم مصالحہ ،ایک چائے کا چمچ ۔ ہلدی ، ایک چٹکی ۔پسا ہوا زیرہ ، ایک چائے کا چمچ ۔

ابلے ہوئے آلو ،تین عدد (باریک پس لیں )۔ ابلے ہوئے نوڈلز ، دو چھوٹے پیکٹ ۔ پیاز، ایک چھوٹی ( چوپ کی ہوئی )۔ کٹا ہوا دھنیا ، ایک کھانے کا چمچ ۔ کٹا پوا پودینہ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ ہری مرچ ، دو عدد ( باریکی کٹی ہوئی)۔

بریڈ کرمز ۔ حسب ضرورت ۔

پیسٹ کے لئے

کارن فلور ، دو کھانے کے چمچ ۔ پانی میں گھول کر پتلا پیسٹ بنا لیں ۔

ترکیب

چکن کو ادرک لہسن پیسٹ ، پسی ہوئی لال مرچ ، نمک ، ہلدی، پسا ہوا زیرہ ،گرم مصالحے اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ ابال لیں ۔ یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے ۔

چکن کو ٹھنڈا ہونے پر باریک چوپ کرلیں اور اس میں ابلے ہوئے پسے ہوئے آلو ، ابلے ہوئے نوڈلز ،چوپ کی ہوئی پیاز، چوپ کیا ہوا دھنیا ، پودینہ ، ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب انہیں کباب کی شکل میں بنا لیں۔

کارن فلور کو تھوڑے پانی میں بھگو کر اس پیسٹ میں ایک ایک کباب کو ڈبو کرپھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کر لیں ۔

کبابوں کو آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں اور آدھے گھنٹے بعد ڈیپ فرائی کر لیں ۔

مزیدار چکن کباب کو رائتے اور سلاد کے ساتھ افطاری میں پییش کریں ۔ یہ ڈش یقینا بچوں بڑوں سب کو پسند آئے گی۔

Women

lifestyle

Ramadan recipes

kbab