Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دوران پروازکاک پٹ میں سوجانے والے دونوں پائلٹس کے ساتھ کیا ہوا؟

پائلٹ کے ایک ماہ کے جڑواں بچے ہیں جنکی دیکھ بھال میں بیوی کی مدد کے لیےاُسے کئی بار بیدار ہونا پڑا تھا۔
شائع 11 مارچ 2024 10:28am

انڈونیشیا کی فضائی کمپنی باٹک کے جہاز میں دوران پرواز کاک پٹ میں سوجانے والے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انتارا کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ باٹک ایئر کے دو پائلٹوں کے حالیہ پرواز کے دوران سو جانے کی تحقیقات کرے گی۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی (کے این کے ٹی) کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25 جنوری کو جنوب مشرقی سولاویسی صوبے کے کیندری سے دارالحکومت جکارتہ جانے والی پرواز کے دوران پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں بیک وقت 28 منٹ تک سو گئے تھے۔تاہم طیارے میں سوار 153 مسافروں اور چار فلائٹ اٹینڈنٹ سمیت کوئی زخمی نہیں ہوا اور طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوران پرواز شریک پائلٹ نے پائلٹ سے کہا کہ وہ آرام کر لے کیونکہ جکارتہ سے کیلنڈری کی پرواز کے دوران اس کے ساتھی پائلٹ کو مناسب آرام نہیں مل سکا تھا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیشن کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں نے ٹریفک کنٹرولر کی طرف سے ہونے والی بات چیت کا جواب نہیں دیا تھا۔جہاز جکارتہ سے گزر کر بحر ہند کی طرف پرواز شروع کر چکا تھا اس لیے دونوں پائلٹس سے رابطہ نہ ہونے کے بعد ائر بس A 320 سے رابطہ کیا گیا۔

پائلٹ نیند سے بیدار ہو اتو اس نے دیکھا کہ شریک پائلٹ بھی سو چکا ہے اور پرواز درست سمت میں نہیں جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹس کے دوران پرواز سو جانے کے واقعے کو سنگین کہتے ہوئے دونوں کو معطل کر دیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹ ان کمانڈ نے اے سی سی کو بتایا کہ پرواز کو ”ریڈیو کمیونیکیشن کا مسئلہ“ درپیش تھا جسے حل کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں پائلٹس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم پائلٹ ان کمانڈ کی شناخت 32 سالہ انڈونیشی مرد اور سیکنڈ ان کمانڈ 28 سالہ انڈونیشی مرد کے طور پر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکنڈ ان کمانڈ کے ایک ماہ کے جڑواں بچے ہیں اور انہیں بچوں کی دیکھ بھال میں اپنی بیوی کی مدد کے لیے کئی بار بیدار ہونا پڑا تھا۔

انتارا کا کہنا ہے کہ باتک ایئر اور دیگر فلائٹ آپریٹرز کے لیے تھکاوٹ رسک مینجمنٹ کے حوالے سے انڈونیشیا میں رات کی فلائٹ آپریشن کی تحقیقات اور جائزہ لیا جائے گا۔ عملے کو بھی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

Indonesia

BATIK AIRLINES

pilots fell aslee