Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، مقدمات درج

ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دے دیا، سی ٹی او لاہور
شائع 11 مارچ 2024 10:14am

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، 4 روز میں 60 پیشہ وار گدا گروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے صاف کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، 4 روز میں 60 پیشہ وار گداگروں کے خلاف کارروائی اور مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 300 سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، آپ کی محنت کی کمائی دھوکا بازوں کے لیے نہیں۔

مزید پڑھیں

پولیس نے پیشہ ور گداگروں کو سخت سزا دلوانے کی تیاری کرلی

بھکاریوں پرمنافع بخش سرمایہ کاری کا انوکھا منصوبہ جو کامیاب رہا

رمضان المبارک میں بھکاری درد سر بن گئے

Maryam Nawaz

lahore police

Punjab police

Beggars

Grand Operation

Professional Beggars

Lahore traffic police

CTO Lahore

CM Punjab Maryam Nawaz

ammara ather