Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسکر ایوارڈز میں جان سینا کی اسٹیج پر برہنہ انٹری

جان سینا ملبوسات کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتے تھے، 1974 کے آسکرز میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔
شائع 11 مارچ 2024 09:57am

ہالی وڈ کے معروف اداکار جان سینا بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ دینے برہنہ حالت میں آسکر اسٹیج پر پہنچ گئے۔

میزبان جمی کمیل نے پہلوانی سے اداکاری کی طرف آنے والے جان سینا کو اس حالت میں اسٹیج پر آتے دیکھا تو سہم سے گئے۔

جان سینا نے کہا کہ میں ایک طرف تو ملبوسات کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتا تھا اور دوسری طرف یہ بھی بتانا چاہتا تھا کہ مردوں کا جسم تمسخر اڑانے کے لیے نہیں ہوتا۔

جان سینا ایک بڑا لفافہ ’زیبِ تن‘ کیے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔ مکمل برہنگی سے بچنے کے لیے اس لفافے کو پکڑے رہنا لازم تھا۔ جان سینا کے لیے ایوارڈ جیتنے والے کا نام بتانے کی خاطر چھوٹا لفافہ کھولنا انتہائی دشوار ہوگیا۔

1974 میں بھی ایک مرد نے ایسی ہی حالت میں اسٹیج پر آکر آسکر ایوارڈز کی تقریب کو خاصا بے مزا کردیا تھا۔

بہترین لباس، بہترین میک اپ اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈز Poor Things نے جیت کر دھوم مچادی۔

Oscars

JOHN CENA

POOR THINGS

THREE AWARDS

NAKED ENTRY

MAKEUP AWARD