Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

ملک کے بیشتر علاقوں میں 3 دن تک مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 11:32am

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد کچھ اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس سے بیشتر علاقوں میں 3 دن تک مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ راولپنڈی، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کالام میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے اور مختلف اضلاع سے بارش ہوئی ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، سوراب، واشک میں بارش ہوئی ہے۔

چاغی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال ہوگئی جبکہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سورگل ریلوے ٹریک کے قریب پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خاران، قلات، چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، پشین، چمن سمیت سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی اور لورالائی میں مزید بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 21 جاں بحق، سڑکیں بند، تعلیمی و دفتری سرگرمیاں معطل

بالائی علاقوں میں برفباری، فوج نے سیاحوں کو بچا لیا، کرک سپینہ میں 25 سال بعد برفباری

ملک کے کن شہروں میں مزید بارش اور برفباری ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بلوچستان

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

snow fall

Snowfall Prediction