Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئس کیوبز جلد کو چاند سی چمک دے سکتے ہیں

مختلف اقسام کے کیوبز آئس کیوبز خون کی روانی اور کولاجن کی فراہمی بہتر بناتے ہیں
شائع 11 مارچ 2024 10:07am

فریزر میں رکھی ہوئی آئس کیوبز، مشروبات اور پانی کو ٹھنڈا کرنے, زخموں اور درد میں مرہم کے طور پر استعمال ہونے کے علاوہ جلد کو بھی صحت مند اور سکون بخش بناتی ہیں ۔

آئس کیوبز خون کی روانی کو بہتر اور کولاجن کی فراہمی بڑھا کر جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ انہیں کب اور کہاں استعمال کرنا سود مند ہوگا۔

سیرم کے ساتھ

سیرم جلد کو قدرتی تازگی بخشتا ہے ۔ایک آئس کیوب کو سیرم کے ساتھ کسی کپڑے میں لپیٹ کر اسے وقتا فوقتا اپنے چہرے کے گرد گول دائروں کی شکل میں حرکت دیں ۔

ماسک کو فریز کرکے

آپ فیشل ماسک کو فریزر میں رکھ سکتی ہیں اور پھر چہرے پر لگا سکتی ہیں ، جو کہ آپ کے چہرے کی سوجن کو دور کر دے گا اور نئی چمک لائے گا۔

ملتانی مٹی کا ابٹن

ملتانی مٹی کا پیسٹ بنا لیں اور اسے فریز کر کے چہرے پر لگا لیں ۔اور خشک ہونے پر پانی سے دھو لیں

ملتانی مٹی کا یہ پیسٹ چہرے پر کیل مہاسے ، داغ ،دھبے اور نشانات کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اورچہرے پر موجود اضافی چکنائی کو دور کر دیتا ہے ۔

آئی جیل کو فریز کریں

جمی ہوئی برف آنکھوں کے نیچے رکھنے سے ٹھنڈک اور سکون بخشتی ہے اور اگر آئی جیل کو فریزر میں جمنے کے بعد آنکھوں کے نیچے رکھیں تو یہ آنکھوں کے نیچے کیسوجن اور سیاہ حلقوں کو ختم کر دیتا ہے۔

ایلو ویرا جیل

ایلو ویراجیل فریزر میں رکھ کرجلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کا سب سے آسان آپشن ہے۔ یہ چہرے کو درکار نمی کو چہرے پر سیل کردے گا اور آپ کی جلد پرکیل مہاسے نکلنا بند ہو جائیں گے ۔

آئس کیوب

ہر روز آئس کیوب کو لے کر اپنے چہرے پر آہستگی سے رگڑیں، خصوصاآنکھوں کے نیچے۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور سیرم لگالیں ، جو جلد کے اندر جذب ہو کرایک نئی رونق اور تازگی بخشے گا۔

اس کے علاوہ ایک پیالے میں چند آئس کیوب ڈال کر اس میں چہرے کو تھوڑی دیر کے لئےڈبو دیں ،تو یہ ٹھنڈا فیشل جلد کو ہائیڈریٹ رکھے گا ، بند مساموں کو کھول دے گا اور چہرہ چمک اٹھے گا۔

Women

انٹرٹینمنٹ

beauty

Ice cubes

Lahore women Arabic calligraphy